مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 12 ملکوں سے امریکہ آنے والی درجن بھر ایئر لائنز کے مسافروں کو الیکٹرانک اشیاء ساتھ لانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اسکا اعلان آج متوقع ہے ۔
امریکی عہدیدار کے مطابق امریکہ آنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ مسافروں کو ہینڈ کیری میں کسی بھی قسم کا الیکٹرانک سامان نہ لانے دیں تاہم ایسا کوئی بھی سامان وہ دیگر سامان کے ساتھ بک کراسکتے ہیں ۔ اس حوالے سے سعودی ایئر لائنز اور اردن کی رائل جورڈینین ایئرلائنز نے عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔نیویارک، شکاگو اور ڈیٹرائٹ جانے والی پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق شروع کردیا گیا ہے ۔
امریکہ آنے والے مسافروں پر الیکٹرانک اشیاء ساتھ لانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 12 ملکوں سے امریکہ آنے والی درجن بھر ایئر لائنز کے مسافروں کو الیکٹرانک اشیاء ساتھ لانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
News ID 1871228
آپ کا تبصرہ